جاپان کی پارلیمنٹ نے سابق کابینہ سیکرٹری71 سالہ یوشی ہیڈے سوگا کو وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یوشی ہیڈے سوگا نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ڈالے گئے 462 ووٹوں میں سے 314 ووٹ حاصل کئے۔توقع ہے کہ یوشی ہیڈے سوگا بہت جلد اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے جس میں سابق وزیر اعظم شنزو ایبے کی کابینہ کے کئی ارکان شامل ہوں گے۔ یوشی ہیڈے سوگا نے اپنے پیش رو شنزو ایبے کی پالیسیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
جاپان کی پارلیمنٹ نے یوشی ہیڈے سوگا کو وزیر اعظم منتخب کر لیا
Sep 16, 2020 | 14:36