پنجاب یونیورسٹی اور والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے مابین ثقافتی ورثہ کوفروغ دینے کا معاہدہ

 پنجاب یونیورسٹی اور والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے مابین آثار قدیمہ کے تحفظ اور ثقافتی ورثہ کو فروغ دینے کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر، ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہوراتھارٹی کامران لاشاری،پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر عامرہ رضا، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم، چیئرمین شعبہ آرکیالوجی ڈاکٹر محمد حمید و دیگر نے شرکت کی۔ معاہدے کا مقصد سیاحت کا فروغ، آثار قدیمہ کو تحفظ فراہم کرنا اور شعبہ آرکیالوجی میں سٹاف کی تربیت کرنا ہے۔ معاہدے کی مطابق پنجاب یونیورسٹی کا شعبہ آرکیالوجی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی آرکیالوجیکل سائٹ پر ضروری دستاویزات مرتب کرنے اورریکارڈنگ کیلئے معاونت فراہم کرنے کیلئے فیکلٹی اور طلباء کو تفویض کرے گا۔ والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے زیر انتظام جاری منصوبوں میں طلباء کو انٹرنشپ کے مواقع دیئے جائیں گے۔  

ای پیپر دی نیشن