داتا دربار علی ہجویر ی کے ایڈمنسٹریٹر خالد محمود سندحو نے کہا ہے کہ امام الاولیاء الشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کا 977واں سالانہ عرس مبارک عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز رسم چادرپوشی سے ہوگا۔ اس کے بعد حسبِ روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا جائے گا۔محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی جانب سے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد زائرین کے لیے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات اور انتظامات کے لیے ڈیو ٹیا ں تفویض کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر دینی اور روحانی محافل اور علمی نشستوں کے انعقاد کے لیے سینکڑوں مشائخ، سجادگان، اکابر علماء اور مذہبی سکالرز، قراء اور نعت خواں حضرات کو مدعو کیاجائے گا۔ ملک میں دہشت گردی اور موجودہ حالات کے پیش نظر زائرین کے تحفظ کے لیے محکمہ اوقاف ومذہبی امور نے سالانہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے جائیں گے۔ ا س ضمن میں سیکیورٹی وکلوز سرکٹ کیمرے نگرانی کے لیے نصب کئے جائیں گے تاکہ دربار شریف میں ہونے والی سرگرمیوں پر مکمل طور پر نظر رکھی جاسکے۔ دوران عرس مبارک محکمہ پو لیس اہلکاران تعینات کیے جائیں گے۔ دربار شریف کے اندر داخل ہونیو الے راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹرزواکی ٹاکی،اانٹرکام زائرین کی حفاظت کے لیے مہیا کئے جائیں گے۔ محکمہ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل دربار شریف کے خواتین کے احاطہ میں مامور کی جائیں گی۔ داتا دربار میں موجود رضا کار تنظیموں کے رضاکار بھی محکمہ کی معاونت کریں گے۔ محکمہ کی طرف سے عرس مبارک پر آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ تاپرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں عرس کی تقریبات کی تشہیر کے علاوہ ان تقریبات کو براہ راست ٹیلی ویژن چینلز پر دکھائے جانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔