لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز سے چکی سے تیار کردہ آٹے کی ایک کلو قیمت میں 2 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت 74روپے سے بڑھ کر 76 روپے ہو گئی ہے جبکہ لاہور کے بیشترعلاقوں میں بعض آٹا چکی مالکان پہلے ہی ایک کلو چکی سے تیار کردہ آٹا 75روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں جبکہ لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے ایک کلو چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت76روپے مقرر کی ہے جس پر آج سے اطلاق ہو جائے گا۔ 80روپے فی کلو تک آٹا فروخت کرنے والے چکی مالکان کا موقف ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 2400روپے سے بھی بڑھ گئی ہے اور اس صورتحال میں ہم 76روپے میں چکی سے تیار کردہ آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔