زیر قبضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے یو این کمشن قائم کیا جائے : پاکستان 

جنیوا(کے پی آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ  یواین ہائی کمشنر  برائے انسانی حقوق کی سفارش پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کے لیے  یواین تحقیقا تی کمشن قائم کیا جائے ۔ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے  انسانی حقوق   اپنی دو رپورٹوں میں  ایسے کمیشن کے قیام  کی سفارش کر چکی ہیں ۔ جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر خلیل ہاشمی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری 48 ویں اجلاس میں ایک عام مباحثے  میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو بھارت سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اقدامات ترک کرے اور آزادی مبصرین کو مقبوضہ علاقے تک رسائی دے ۔ انہوں نے کہا کہ یو این ایچ آر سی کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقا تی کمیشن قائم کرنا چاہیے جسکی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے اپنی دو رپورٹوں میں سفارش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں مظالم پر بھارت سے کھل کر جواب طلب کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کومقبوضہ جموں کشمیر کے بارے میں تازہ ترین رپورٹ جاری کرنی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...