لاہور (کامرس رپورٹر) ملکی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہا جبکہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 168.94 روپے سے بڑھ کر 169.11 روپے ہو گئی۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور اس کی قیمت فروخت 169.60روپے پر برقرار رہی۔ جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔