وزیرِ اعلیٰ ہائوس خیبر پی کے اور سیکرٹریٹ میں بغیر ویکسی نیشن داخلے پر پابندی 

Sep 16, 2021

 پشاور (صباح نیوز) وزیرِ اعلیٰ ہائوس خیبر پی کے اور سیکرٹریٹ میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔اس پابندی کا اعلان خیبر  پی کے حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے کے ذریعے کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ ہائوس اور سیکرٹریٹ کے ملازمین اور مہمانوں کو مین گیٹ پر لازمی کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔

مزیدخبریں