شاہ محمود کو امارتی ہم منصب کا فون، تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق 

اسلام آباد +ملتان(نامہ نگار+سماجی رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ٹیلی فون کیا۔ ٹیلی فون کال کے دوران دونوں وزرا خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر بات چیت کی اور تمام شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے مختلف عالمی اداروں میں قریبی شراکت کار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کو نمائش2020  کے بہترین انتظامات پر مبارک دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ میگا ایونٹ بہت بڑی کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ اور افغانستان سمیت علاقائی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پرا تفاق کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بحرین کے ہم منصب نے ٹیلی فون کیا۔ دونوں نے دوطرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جرمنی کے کاروباری وفد نے وفاقی وزیر خزانہ  شوکت ترین سے ملاقات کی۔ وفد میں معروف جرمن کاروباری اداروں کے نمائندے شامل تھے۔ وزیر خزانہ نے جرمن سرمایہ کاروں اور تاجروں پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط کریں۔ دریں اثناء ملتان میں حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے عرس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ہائیبر ڈوار کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ فیک نیوز کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتا ہے جو اپنے وسائل اور اداروں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کے بیج بونا چاہتا ہے۔ رب العالمین انکے عزائم کو خاک میں ملا دے۔ کچھ طاقتیں پاکستان میں نقص امن اور انتشار پھیلانا چاہتی ہیں۔ ہمیں ایسی قوتوں کا راستہ روکنا ہوگا۔ اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے خلاف یکجاں ہونا ہوگا۔ بین المذہب ہم آہنگی کی جتنی ضرورت آج کے دور میں ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی۔ مقبوضہ کشمیر حریت لیڈر سید علی گیلانی نے  بیماری میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ ہم ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کی وفات کے بعد سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو انکے خاندان سے زبردستی چھینا گیا۔ ہم بھارت کے ظالمانہ اقدامات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے ہمسایہ میں 40 سال بعد امن کی امید ہوئی ہے۔ یا اللہ افغانستان میں امن فرما، مولا دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا، یا اللہ ہندوستان کی موجودہ سرکار کے عزائم کو خاک میں ملا دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...