اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پاک فضائیہ کے آپریشنل معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران باہمی‘ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر چیف نے پی اے ایف کی جانب سے جاری مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ آرمی چیف نے پی اے ایف کی ملک کے لئے قربانیوں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی ہر ممکن حمایت کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے انسانی امداد کی فراہمی اور افغانستان سے حالیہ انخلا کی کارروائیوں کو آسان بنانے میں کردار کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی، جبکہ تمام صفوں کی حوصلہ افزائی کی سطح کو سراہا۔