یوفون نے نیکسٹ جنریشن سروسز کی فراہمی کیلئے 4G سپیکٹرم حاصل کرلیا

Sep 16, 2021

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستانی ٹیلی کام کمپنی ، یوفون نے حالیہ سپیکٹرم نیلامی میں ملک میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کی فراہمی کے لیے 4G اسپیکٹرم حاصل کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ، سید امین الحق ، وفاقی سیکرٹری ، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام، ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت اورچیئر مین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ ،ہلال امتیاز (ملٹری) کے علاوہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام ، پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل گروپ کے اعلیٰ عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر لائسنسنگ پی ٹی اے بریگیڈئر (ر) عامر شہزاد اور صدر و گروپ سی ای او ، پی ٹی سی ایل و یوفون ، حاتم بامطرف نے معاہدے پر دستخط کیے۔ یوفون نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جدید ڈیجیٹل خدمات اور سہولیات متعارف کرائے گی ۔ صدر و گروپ سی ای او، پی ٹی سی ایل و یوفون ،حاتم بامطرف نے کہا ’’آج کا دن یوفون کے لیے تاریخی ہے کیونکہ ہم نے اپنی موبائل ڈیٹا سہولیات کو بہترین خطوط پر استوار کرنے کے لیے اضافی 4G اسپیکٹرم حاصل کرلیا ہے۔ 

مزیدخبریں