لاہور (خصوصی نامہ نگار)ممتاز صحافی و مصنف طارق اسماعیل ساگر کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،نائب مہتمم مولانا احمد حسن،حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبیدمولانا حافظ زبیر حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم محب وطن اور نیک سیرت انسان تھے، ہمیشہ حق سچ کو لکھتے اور فروغ دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرحوم کے خاندان و لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔