وائس چانسلر کیپیٹل یو نیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹرمحمد منصور احمد کی صدر مملکت سے ملاقات

لاہور (نیوز رپورٹر)وائس چانسلر کیپیٹل یو نیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد ڈاکٹرمحمد منصور احمد نے گزشتہ دنوںصدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی کے تعلیمی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ وی سی نے صدر کو بتایا کہ کیپیٹل یو نیورسٹی نے ایچ ای سی کی انسداد منشیات اور خصوصی افراد کیلئے پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ یو نیورسٹی سے اب تک10 ہزار سے زائد طلبا ء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ مختلف پروگراموں میں اس وقت 5 ہزارسے زائد طلباء زیرتعلیم ہیں۔CUST نے سال 21- 2020 میں 14 کروڑ روپے سے زائد کے سکالرشپ دیئے جس پرصدرمملکت نے تعلیمی شعبے میں یونیورسٹی کے کردار اور خصوصی افراد کیلئے نئی پالیسی اپنانے پر یونیورسٹی کی انتظامیہ کو سراہا۔ اس موقع پر صدرمملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا یونیورسٹیاں ایچ ای سی کی انسدادِ منشیات اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔یونیورسٹیوں میں معیارتعلیم بہتر بنانے، داخلہ لینے والے طلباء کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن