پیشہ ور گداگروں کی پشت پناہی کرنیوالوں کیخلاف بھی گھیرا تنگ 

Sep 16, 2021

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کا پیشہ ور گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ چار روز میں 968 مقدمات درج کرکے 1115 ملزمان کوگرفتار کیاگیا ہے۔سٹی ڈویژن میں 250،کینٹ ڈویژن میں 146،سول لائنز میں 214،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 172،صدر ڈویژن میں 182 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 161 مقدمات درج کئے گئے۔ سٹی ٹریفک پولیس نے بھی سڑکوں اور ٹریفک سگنلز پر ٹریفک کے بہاو میں خلل ڈالنے والے پیشہ ور بھاریوں کیخلاف51 مقدمات  درج کر لئے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گداگروں کی پشت پناہی کرنے والے منظم گروہ کو پکڑنے کیلئے سی آئی اے نے بھی کام کرنا شروع کردیا ہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ڈویژنل ایس پیز کو گداگری پر زیروٹولرنس اپنانے کی ہدایت کی ہے۔غلام محمود ڈوگر کی ہدایات کی روشنی میں گداگری کے جرم میں پکڑے جانیوالے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو جبکہ نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز میں بجھوایا جا رہا ہے۔ معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں