لاہور(نامہ نگار)ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں 72ریسکیو ڈرائیوروں پر مشتمل چوتھے شارٹ کورس کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے مختلف اضلاع کیلئے منتخب 72ریسکیو ڈرائیورز کو کورس کی کامیاب تکمیل پر حلف لیا۔ ریسکیورز کو 6ہفتوں پر مشتمل تربیت دی گئی ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ 2004 ء سے اب تک 98لاکھ سے زائد متاثرین کوسروسز فراہم کی ہیں۔نئے ریسکیورز کیلئے کرونا ہینڈلنگ کی تربیت ضروری ہے۔
72ریسکیو ڈرائیورزکی تقریب حلف برداری ‘نئے ریسکیورز کیلئے کرونا ہینڈلنگ کی تربیت ضروری ہے:رضوان نصیر
Sep 16, 2021