لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے حارث طاہر دوحہ میں جاری ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ناکام ہوگئے۔ پاکستانی کیوئسٹ کو ایرن کے عامر سرکوش نے 3-5 سے شکست دی اور سیمی فائنل میں ناکامی کے بعد حارث طاہر کانسی کے میڈل کے حقدار بنے۔ حارث طاہر اور ایران کے عامر سرکوش کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا ‘ پاکستانی کیوئسٹ نے متعدد مواقع پر اہم بالز مس کرکے ایرانی پلیئر کو کم بیک کا موقع دیا۔