اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انڈیا کے زیرتسلط کشمیر میں بھارتی بربریت پر جاری ڈوزیئر کے معاملے میں پاکستان نے غیرملکی سفرائ‘ ہائی کمشنرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ چند روز تک سفارتکاروں کو ڈوزیئر سے متعلق آگاہ کرے گی۔ سیکرٹری خارجہ آج غیرملکی سفراء کو بریفنگ دیں گے۔ ڈوزیئر کے تحت 9 لاکھ بھارتی فورسز کے مظالم کا پردہ چاک کیا جائے گا۔ سیکرٹری خارجہ ممکنہ فالس فلیگ آپریشن اور کشمیریوں کی نسل کشی پر بات کریں گے۔ وادی میں 8 ہزار 652 اجتماعی قبروں کا معاملہ اٹھایا گیا۔ کشمیریوں کو قید کرنے‘ عصمت دری‘ جعلی مقابلوں پر بات ہو گی۔ پاکستان سوال اٹھائے گا اقوام متحدہ قراردادوں پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا جا رہا؟۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 131 صفحات کے ڈوزیئر کا اجراء کیا تھا۔