قاضی احمد /شہداد پور( نامہ نگار) اندرون سندھ بارش ہوئی تیز رفتار برسات سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ قاضی احمد شہر اور محلے کے گلیوں میں برسات کا پانی بھرنے سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگے برسات کے دوران قاضی احمد قومی شاہراہ پر دو ٹرالر آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور مشتاق بشیر احمد سخت زخمی ہوگئے جنہیں قاضی احمد اسپتال منتقل کیا گیا۔شہدادپور سے نامہ نگار کے مطابق شہدادپور اور اس کے گردونواح مقصودورند۔کمال برڑا۔ملدسی ودیگر علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے بعد تیزہوائوں کے بعد بارش کے بعد بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔جبکہ نشیبی علاقہ زیر آب آگئے۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔مچلے شاہراوں پر نکل آئے اور تفریح مقامات کا رخ کیا۔جبکہ گھروں میں پکوان بناکر انجوائے کیا۔واضح رہے کہ بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود بلدیاتی اداروں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا، نکاسی آب کا نظام بدستور جام، گندا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔ہلکی بارش سے صورتحال اتنی خراب ہے تو تیز بارش کے بعد کیا حالات ہونگے شہر اور گائوں والوں کو تشویش لاحق ہوگئی۔
تیز ہوائوں کیساتھ بارش ، قومی شاہرا ہوں پر حاد ثات ، پہلا قطرہ پڑتے ہی بجلی غائب
Sep 16, 2021