خاتون صحافی کو ہراساں کرنے والا ملزم پکڑ لیا: ترجمان پنجاب حکومت 

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیرِ جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے چند اوباش نوجوانوں کی جانب سے راوی پل پر ایک خاتون صحافی کو ہراساں کیے جانے کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔  فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے  کسی معافی کے مستحق نہیں۔ خواتین کی عزت و آبرو کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن