کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) تیمور خان کشمیر پریمیئر لیگ کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کر دیئے گئے ۔صدر کشمیر پریمیر لیگ عارف ملک نے تیمور خان کی تقرری کا اعلان کیا۔ عارف ملک نے بتایاکہ کے پی ایل کے پہلے ایڈیشن کی غیر معمولی کامیابی میں تیمور خان کا کردار نمایاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیف آپریٹنگ آفیسر کی پوزیشن کیلئے تیمور خان موزوں ترین انتخاب ہیں،بطور چیف آپریٹنگ آفیسر تیمور خان کشمیر پریمیئر لیگ کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔