الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تنصیب الیکشن  دھاندلی کا منصوبہ ہے: سراج الحق 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تنصیب حکومت کا آئندہ الیکشن میں ڈیجیٹل دھاندلی کا منصوبہ ہے۔ انتخابی اصلاحات کے بغیر پائیدار جمہوریت کا قیام ممکن نہیں تاہم اس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا مل بیٹھ کر متفق ہونا بے حد ضروری ہے۔ حکومتی اقدامات مزید تصادم کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن پر چڑھائی کی، عدلیہ پر حملے کیے اور اب میڈیا کو بھی مکمل کنٹرول میں کرنا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی میڈیا کی آزادی کے لیے صحافیوں کی جدوجہد کا مکمل ساتھ دے گی۔ حکومت نے تین برسوں میں معیشت کو مکمل تباہ کر دیا۔ وزیراعظم آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے مرید نہ بنتے تو ملک کا اتنا برا حال نہ ہوتا۔  آٹا، چینی، دال، گھی پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔ حکمران غریب کو خوراک اور ادویات دونوں سے مکمل محروم کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی خدا کا خوف کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن