تحریک انصاف اس وقت ملک کی بڑی سیاسی قوت ہے،سیف اللہ نیازی 

Sep 16, 2021

چکوال(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ الحمد اللہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اور بڑی تیزی کیساتھ عوام میں پذیرائی حاصل کررہی ہے اور آنے والے دو سالوں میں وزیراعظم عمران خان نے جو انقلابی اقدامات کیے ہیں ا سکے مثبت اثرات عام آدمی تک پہنچیں گے اور ان شاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ وہ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سردار آفتاب اکبر خان سے ملاقات کررہے تھے۔ جنہوں نے بدھ کے روز سیف اللہ خان نیازی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ سردار آفتاب اکبر نے سیف اللہ خان نیازی کوبتایا کہ ضلع چکوال میں پی ٹی آئی بڑے بھرپور طریقے سے موجود ہے اور بڑے میگا پراجیکٹ پر کام شروع ہے جن پر عملدرآمد سے ضلع چکوال ایک ماڈل ضلع کی شکل میں سامنے آرہا ہے۔

مزیدخبریں