حضرو +کامرہ کینٹ(نامہ نگاران)گائوں تاجک سے دریائے سندھ شادی خان کے مقام پر پکنگ کیلئے آنے والے دو نوجوان ذاکر ولد فیض خان عمر 25 سال اور عمر حیات ولد عمر خطاب عمر 16 سال دریائے سندھ ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، پولیس ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں نے دونوں کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کیں۔ لاشوں کو گائوں پہنچایا گیا تو کہرام مچ گیا ۔ پورا تاجک سوگ کا منظر پیش کررہا تھا ، دونوں نوجوانوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ، عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ پر نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد کرایا جائے ۔ پابندی نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز نوجوان نہانے کی وجہ سے دریائے سندھ کی نذر ہو رہے ہیں۔