جامعہ کراچی:  تربیتی سیشن بعنوان  ’’انکم ٹیکس ریٹرن کی فائلنگ‘‘

Sep 16, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کے اساتذہ کی سہولت کے لئے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہ تربیتی سیشن بعنوان: ’’انکم ٹیکس ریٹرن کی فائلنگ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنانے سے لے کر فائلنگ تک کے مراحل پر تفصیلی پریزنٹیشن اور سوال جواب کے ذریعے اساتذہ کو رہنمائی فراہم کی گئی۔ چیف ایگزیکیٹوآفیسر انفارمیشن کنسلٹنٹ اور رکن انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ پاکستان فیصل مبین اور ٹائم لیڈر اینڈ کمپنی کے ڈائریکٹر ٹریننگ اور کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے وزیٹنگ فیکلٹی ممبر سید محمد فرخ نے تربیت فراہم کی جبکہ ہینڈز آن پریکٹس کے لیے معاون ٹرینرز میں ڈاکٹر تحسین اور ڈاکٹر اسد تنولی موجود تھے۔  تربیتی سیشن کے آرگنائزرز اور کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کی سیمینار کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر معروف بن روف اور ڈاکٹر ندا علی نے اختتام پر ٹرینرز میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ شرکاء نے سیشن کو مفید قرار دیتے ہوئے منتظمین کاشکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں