ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) کشمیر روڈ،کینڈا کالونی سمیت شہر بھر میں صفائی وستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات،عملہ صفائی دیگر انتظامی امور میں مصروف تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ کے افسران کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے جس میں کشمیر روڈ،کینڈا کالونی،شادباغ کالونی سمیت شہر بھر کے مختلف علافے شامل ہیں،میونسپل کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے صفائی پر مامور عملہ سے دیگر کئی انتظامی کام لیے جاتے ہیں جن میں اجکل سرفہرست انکروچمنٹ شامل ہے۔ شہریوں نے چیف میونسپل آفیسر ساجد مشرف اور ڈی سی ننکانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔