قصور(نمائندہ نوائے وقت)الہی ویلفیئر آرگنائزیشن نظام پورہ کیطرف سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا .جہاں فری میڈیسن ، ہیپا ٹائٹس B ،Cاور شوگر کے 95 مریضوں کے ٹیسٹ فری کیے گئے ۔کیمپ میں 5 ڈاکٹر ز نے خدمات سر انجام دیں 415 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا فری میڈیسن دی گئیں .اس موقع پر صدر محمد توثیق اور نائب صدر محمد عثمان نے امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید قصوری ، ڈاکٹرسجاد حبیب ، ڈاکٹر خرم شہزاد ، ڈاکٹر ہارون ، ڈاکٹر حفصہ اور ڈاکٹر شہزاد نزیر کا شکریہ ادا کیا ۔