شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے حکومت شعبدہ بازیوں میں مصروف ہے ، غریب اور مستحق افراد کی کفالت وقت کی اہم ضرورت ہے عوام کو بحرانوں سے نکال کر حکمرانوں کو سیاست کا سوچنا چاہئے ، سلیکٹیڈ وزیر اعظم ملک میں خوف پیدا کر کے قوم کو مایوسی میں دھکیل رہا ہے ، موجودہ صورتحال میں اُمید کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے چوہدری سرفراز احمد اور چوہدر ی کامران علی ورک کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حکومت شعبدہ بازیوں میں مصروف ہے:چوہدری شہباز احمد
Sep 16, 2021