ذہین کنول کی سبکدوشی قربان فاطمہ ‘ ذکیہ کی سازش‘ پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

ملتان(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف ویمن ونگ کی ضلعی صدرذہین کنول کی سبکدوشی کے خلاف پی ٹی آئی کی مقامی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے اور اسے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری قربان فاطمہ اورعہدیدار ذکیہ بی بی کی سازش قرار دیا ہے اور پی ٹی آئی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی دیرینہ کارکن ذہین کنول کی برطرفی کا نوٹس لیا جائے اورانہیں  فوری طور پر عہدے پر بحال کیا جائے۔گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں نجمہ بی بی، حنیفہ،شبنم، خورشید بی بی، علشبہ،عاصمہ، عابدہ پروین اور دیگر پی ٹی آئی کارکن وعہدیدار نے شرکت کی ۔ ان  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف  میں ن لیگ سے آنے والی خواتین عہدیدار سازشوں میں ملوث ہیں اور پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شوہرکیلئے سرکاری محکموںسے ٹھیکہ مانگنے والوں کی حقیقی کارکنوں کے خلاف کارروائی کسی طور بھی قابل برداشت نہیں۔ چیئرمین عمران خان و دیگر اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن