بورے والا(نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر ایمبولینس بھتہ مافیا نے پنجے گاڑ لئے،پرائیویٹ ایمبولینس سٹینڈ بنا کر ہر ایمبولینس سے بھتہ خوری شروع کردی،بھتہ نہ دینے والی ایمبولینس کو ہسپتال کے باہر کھڑا نہیں ہونے دیا جاتا،ٹی ایچ کیو کا ملازم بھی بھتہ خوروں سے مل گیا،فی پھیرا 100 روپے بھتہ وصولی،من مانے کرائے مقرر،کوئی پوچھنے والا نہیں، ایک ایمبولینس کے مالک نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ڈی سی وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی لوٹ مار کو ختم کروایا جائے۔