کراچی(وقائع نگار) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا کو گرفتار کرلیا جبکہ اسسٹنٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرنادراگوروی شنکر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر زیب پر مقدمہ درج کرلیا۔ جس میں اندراج کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر نادراگوروی شنکر گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسرزیب کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یاسر زیب نے ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر کوبچانے کیلئے10لاکھ رشوت طلب کی اور ساڑھے6لاکھ نقداورڈھائی لاکھ اکاؤنٹ میں وصول کیے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں اب تک چھ مقدمات درج ہوئے ہیں، جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کی تعداد 18 ہے، جن میں نادرا کے اعلیٰ افسران اور غیر ملکی شہری و ایجنٹ شامل ہیں۔خیال رہے ایرانی شہری کو جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے کے کیس کی تحقیقات میں نادراافسران کی بڑی غلطیاں پکڑی گئیں تھیں