وہاڑی:42 ہاؤسنگ کالونیاں غیر قانونی قرار ، شہریوں کے کروڑوں ڈوبنے کا خدشہ

وہاڑی ( عمران حفیظ سے ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے وہاڑی میں غیر قانونی قرار دی گئی بیالیس ہاؤسنگ کالونیاںہیں جن میں نیو شرقی کالونی ، افتخار بلاک فیز  ون ، افتخار بلاک فیز ٹو، ماڈل ٹاؤن، پیس سٹی ،سلطان سٹی ،خیابان سرور، افنان سٹی ، علامہ اقبال ٹاؤن ،مدنی ویلیج ، عصمت ایونیو، گلشن ابراہیم ،القریش المدینہ ، جناح گارڈن ، ساحل سٹی ، سٹار سٹی، سندر ویلیج ، سفاری گارڈن ، مکہ گارڈن، مدینہ سٹی ، ڈریم لینڈ ، گلشن البدر ، عثمان بلاک ، بلال بلاک، حسین بلاک ، عبداللہ گارڈن ، صدیق گارڈن ، حسین بلاک فیز ٹو، رائل سٹی ، آپ سٹی ، گلزار بلاک ، گرین ٹاؤن ، خیابان مصطفی، ڈیفنس ، گلزار احمد بلاک ، حسین بلاک فیز تھری، گلاب سٹی ، نیو مسلم ٹاؤن ، سہارا سٹی ، گلشن وہاب ، النور بلاک شامل ہیں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی کہ یہ پرائیویٹ کالونیاں غیر قانونی ہے اس میں پلاٹ کی خریدوں فروخت نہ کی جائے

ای پیپر دی نیشن