کوئٹہ /سریاب ( پی پی آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے سریاب روڈ کوئٹہ میں گزشتہ ایک سال سے چند پاگل ٹھیکدار چھوڑ دیے ہیں۔ یہ واحد حکومت ہے جس میں پاگل، لولے لنگڑو اور اندھوں کو شہر کی تعمیر و ترقی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔ سریاب روڈ پر چھوڑے گئے پاگل گزشتہ ایک سال سے نالے بنانے کے نام پر روڈ کے ساتھ گہرا گڑھا کھود کر چلے جاتے ہیں۔ پھر چند دنوں بعد اسے دوبارہ بند کر دیتے ہیں۔ پھر چند دنوں کے بعد واپس اسے گھودتے ہیں۔ یہ سلسلہ یوں ہی چل رہا ہے۔ آئے روز روڈ حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ سریاب گرد و غبار اور علاقہ مکین پریشانی کا شکار ہیں۔ نیب حکام و دیگر متعلقہ اداروں سے پاگل ٹھیکیداروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی نے سریاب روڈ نااہل ٹھیکیداروں کے حوالے کر دیا
Sep 16, 2021