گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وفد نے صدر پی ایم اے ڈاکٹر عثمان ظفر ڈار کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال سے ملاقات کی اور انہیں گوجرانوالہ تعیناتی پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر عثمان ظفر ڈار نے کہاکہ ڈاکٹر ز اور ضلعی انتظامیہ کا ایک دوسرے کیلئے تعاون لازم و ملزوم ہے۔مل جل کر ہم شہریوں کی بہتری کے لئے کام کرتے آئے ہیں اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے کرونا وبا سے نبرد آزما ڈاکٹر وں اور عملے کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا ان حالات میں بھی ڈاکٹر کمیونٹی نے جان ہتھیلی پر رکھ کر لوگوں کی خدمت کی اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ انہوں نے پی ایم اے وفد کی طرف سے نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا اور اپنے تعاون کا بھر پور یقین دلایا۔ وفد میں صدر پی ایم اے ڈاکٹر عثمان ظفر ڈار، نائب صدر ڈاکٹر مسعود احمد تارڑ، ڈاکٹر میاں زاہد محمود، ڈاکٹر ظفر چوہدری، ڈاکٹر تحسین مظہر شیخ، ڈاکٹر سجاد مصطفی اور ڈاکٹر نوید اصغر شامل تھے۔
ڈاکٹروںنے کرونا وبا میں جان ہتھیلی پر رکھ کر خدمت خلق کی:دانش افضال
Sep 16, 2021