گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں خاوند نے ڈنڈے مار کر بیوی کو قتل کر دیا پولیس نے مقتولہ کی نعش کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ملزم موقع سے فرار ،تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ کچا ایمن آباد روڈ پر آصف نے اپنی مریم کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا ملزم آصف اور مریم کی 12سال قبل شادی ہوئی تھی جن کے چار بچے ہیں گزشتہ روز گھڑیلو جھگڑا ہونے پر ملزم آصف نے اپنی بیوی کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ پیپلز کالونی پولیس موقع پر پہنچی اور مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے تاہم ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔