خانیوال،میاں چنوں، تلمبہ(نمائندہ خصوصی، خبر نگار، سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے ڈی پی اوآفس میں قائم ’اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل ‘کا وزٹ کیا۔انہو ںنے ریکارڈ رجسٹرڈ اور تعینات عملہ کی کارکردگی کو چیک کیا اس موقع پر وکٹم سپورٹ آفیسرسب انسپکٹر زرینہ نے بریفنگ دی خواتین سے ان کا مسئلہ دریافت کیاڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ انٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کا قیام ایک احسن اقدام ہے جس کا مقصدخواتین کو ہراساں اورتشددکے مرتکب افراد کو کیفرکردارتک پہنچانا ہے ‘خواتین سمیت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ۔ ۔ڈی پی او نے کہاکہ سیل میں تعینات پولیس آفیسرز خواتین کی دادرسی کو یقینی بنائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے تھانہ صدرمیا ں چنوں اورتھانہ تلمبہ کا اچانک وزٹ کیا اورتھانوں کی صفائی ستھرائی اوربلڈنگزکی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے ناقص کارکردگی پر پولیس افسران کی سرزنش کی ۔
انٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کا قیام احسن اقدام‘محمدعلی وسیم
Sep 16, 2021