کوٹ ادو (خبر نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شبیر احمد گشکوری نے مخبری پراپنی ٹیم کے ہمراہ کھاد سٹاک کرنے والے میسرز عبدالشکور اینڈ کو پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ طلب کیا عبدالشکور عبدالرؤف اس کے بھائی عبدالشکور اور مظفر عباس طیش میں آگئے اور ٹیم پر حملہ آور ہو گئے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے 2الگ الگ استغاثے بھجوادئے،پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے