اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کی سر گرم رہنما ء معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر نوشابہ انجم خان نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوامی خدمت اور شہری امور پر سمجھوتہ نہیں کریں گی انشاء اللہ پاکستان کو قائداعظمؒ کے ویژن اور علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر بنانے کا مشن پورا کیا جائے گا ۔ وفد سے گفتگو میں حکومتی قیادت کی تشکیل کردہ میڈیا کور گروپ کی سینیئر رکن ڈاکٹر نوشابہ انجم خان کا کہنا تھا کہ قدرت نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کی تقدیر بدلنے اور قوم کی خوشحالی کے لئے چنا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین ہر سطح پر عوامی توقعات کا چراغ روشن رکھیں گے۔
قدرت نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے چنا ہے: ڈاکٹر نوشابہ انجم
Sep 16, 2021