ایگزیکٹو کمیٹی پا ک افغان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ ک ی ٹاسک فورس کا اجلاس

Sep 16, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان افغانستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی ٹاسک فورس کے اجلاس میں افغان ویزا ہولڈرز کو سم کارڈ کے اجرا ، افغان شہریوں کیلئے ویزے میں توسیع اور افغان شہریوں کیلئے سرمایہ کاری دوستانہ پالیسی بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹاسک فورس کے اراکین نے سیکرٹرری بورڈ آف انویسٹمنٹ، ایف بی آر اور ایس بی پی کے نمائندے پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تاکہ افغانستان کے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کی پالیسیاں بنائی جائیں۔ سیکرٹری تجارت کی جانب سے بریفنگ کا جواب دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے بھائیوں کو خوراک اور ضروری اشیا کی کمی ہے ایسے وقت میں انہیں سہولت فراہمی ضروری ہے۔ ٹاسک فورس نے ٹرانزٹ ٹریڈ پر ڈیمرج چارجز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مکمل پیکج تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ٹاسک فورس کے اجلاس میں ایس اے پی ایم جناب ارباب شہزاد ، پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان جناب صادق خان اور وزارت تجارت ، داخلہ ، ایف بی آر اور ایس بی پی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں