احسن اقبال کو کس نے کہا تھا سپورٹس منصوبے سے پیسے کھائیں: ابرار الحق

Sep 16, 2021

نارووال (نامہ نگار) معذور افراد کے حوالے سے منعقدہ تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال کو کس نے کہا تھاکہ نارووال سپورٹس سٹی منصوبے سے پیسے کھائے، اب کچھ لوگ وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔ کھاتے کھلے ہوئے اور نیب اس پر کام کر رہا ہے۔ صحافی کے سوال پر کہا کہ احسن اقبال دوبارہ جیل جا رہے ہیں۔ ابرار الحق نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ جیل جارہے ہیں کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو نمک کے پتھر پر کھڑا کیا ہوا تھا۔ جو مسلسل پانی گرنے سے گھس رہا ہے۔ عمران خان اس کو اصلی پتھر پر کھڑا رہے ہیں تاکہ اس کی بنیاد مضبوط ہو، ابرارالحق نے کہا عمران خان کا یقین اللہ کے اوپر ہے اس لئے وہ کڑوے فیصلے بلاخوف و خطر کرتا ہے۔ عمران خان اکیلا مافیا کے ساتھ لڑ رہا ہے۔ ابرار الحق نے کہا کہ آزاد میڈیا ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے۔ میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا ہے اگر میڈیا آزاد نہ ہوتا تو عمران خان جیسا شخص ملک کا وزیراعظم نہیں ہوتا۔ اگلے دو سال ملک کی ترقی کے سال ہیں اور ہم ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں