قادرپورراں ( نامہ نگار ) قادر پور راں سے چوری ہونے والی کار ایک گھنٹے سے بھی قلیل وقت میں برآمد موٹروے بیٹ نمبر 22 ایم فائیو پر پٹرولنگ افسران سب انسپکٹر مبشر احمد اور کانسٹیبل راؤ ارسلان علی جو کہ رو ٹین کے گشت پر تھے کہ 130 موٹروے ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی ، جس میں کالر نے بتایا کہ میری گاڑی قادر پور راں سے چوری ہوئی ہے اور ٹریکر رپورٹ چیک کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ کار شام کوٹ ٹول پلازہ سے ملتان کی طرف جا چکی ہے۔ پولیس کی بروقت کارروائی پر ملزم موٹروے پر گاڑی کھڑی کر کے کھیتوں کی طرف بھاگ گیا۔ موٹر وے پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔