شجاع آباد: دوران ڈیوٹی لیڈی ڈاکٹر پر مریض کا حملہ،15پر کال معززین کی منت سماجت معاملہ ختم

Sep 16, 2021

شجاع آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو جھگڑے کے بعد ہسپتال میں علاج کیلئے آنیوالے مریض عبد لماجد نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر آسیہ کا بازو پکڑنے کے بعد دوپٹہ کھینچنے لیا۔ڈیوٹی ڈاکٹر چیختے چیلاتے ہوئے جان بچا کر بھاگی۔ڈاکٹر آسیہ نے پولیس کو 15پر کال کی کہ کچھ لوگ مجھے حراساں کر رہے ہیں۔تھانہ سٹی پولیس جب ہسپتال پہنچی تو معززین علاقہ نے منت سماجت کر کے معاملے کو ختم کروادیا اور ڈیوٹی ڈاکٹر نے کاروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

مزیدخبریں