حکومت کسانوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی: نذر چوغطہ

ٹبہ سلطان پور ( نامہ نگار) حکومت کسانوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ۔ کسان بڑی تیزی کیساتھ بدحالی کی طرف گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کاشتکارنذر حسین چوغطہ نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اجناس کی قیمتیں پیداواری لاگت سے بہت کم مل رہی ہیں کسان اپنے قیمتی رقبے اونے پونے بھائو فروخت کرنے پر مجبور ہیں نذر حسین چوغطہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کو فوری طور پر ریلیف مہیا کرے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گنے کا نرخ 300روپے ،کپاس کا نرخ  8000روپے اور گندم کا نرخ 2000 روپے مقرر کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن