ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار ) لاکھوں روپے کے فنڈز سے نیا تعمیر ہونیوالا مذبحہ خانہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا۔ وٹرنری ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب ہونے سے قصاب سڑک پر مویشی ذبح کرنے لگے۔ عوام کو صاف ستھرا گوشت کی فراہمی کیلئے 20 سال قبل حکومت نے مذبح خانہ بنایا تھا ۔ قصاب گوشت کے نرخ من مرضی کے لگا کر لوگوں کو فروخت کر رہے ہیں ۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ۔ لوگوں نے مذبحہ خانہ اور سبزی منڈی میں جانور باندھ رکھے ہیں ۔
ٹبہ سلطان پور : نیا تعمیر ہونیوالا مذبحہ خانہ کھنڈرات میں تبدیل
Sep 16, 2021