اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مرکزی دفتر کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔اس مقصد کیلئے ملک بھر میں این ایچ اے کے دفاتر سے منتخب کھلاڑیوں کی 14 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔رواں ماہ 13 ستمبر سے شروع ہونے والے یہ مقابلے 23 ستمبر تک جاری رہیں گے،جن میں 18 میچ کھیلے جائیں گے۔ابھی تک مرکزی اور علاقائی ٹیموں کے درمیان چار مقابلوں کاانعقاد ہوچکا ہے۔چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد خرم آغا کا کہناہے کہ اس طرح کی صحت مند کھیلوں کی سرگرمیاں ذہنی اور جسمانی استعداد کار میں بہتری لاتی ہیں۔یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ملازمین کرکٹ میچ میں جوش وخروش سے حصہ لے رہے ہیں۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے شروع
Sep 16, 2021