اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ منصوبہ میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی ’’ایٹین‘‘ نے اوریکل فیوژن کلاؤڈ ایپلی کیشن سوٹ کا انتخاب کرلیا ہے۔ مکمل اور مربوط ایپلی کیشن ورچوئلی طریقے سے سیلز، فنانس، پلاننگ، ہیومن ریسورس اور سپلائی چین کے پراسیس کے منظم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو آپریشنز کو جدید بنانے اور صارفین کو بہترین انفرادی تجربہ فراہم کرتے ہوئے کاروباری معلومات کو زیادہ موثر طریقے سے مرتب کرتی ہے۔