طالبہ زیادتی کیس،ملز م کو14روزہ جسمانی ریمانڈپراڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم  

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ مہرالنسا نے تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں واقع مدرسے میں 16سالہ طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی اور تشددکے مقدمہ میں ملز م کو14روزہ جسمانی ریمانڈپراڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے جبکہ مقدمہ کی شریک ملزمہ کو بھی جوڈیشل کر دیا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر  ملزم  شاہنواز کو پولیس کی حراست میں ڈیوٹی جج کے روبرو عدالت پیش کیا گیا اس موقع پرملزمان اور متاثرہ لڑکی کے وکلا کے علاوہ سرکاری وکیل اور مقدمہ کا تفتیشی بھی عدالت میں موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن