دنیا بھر میں اوزون کی تہہ کے تحفظ کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے

Sep 16, 2021 | 10:21

ویب ڈیسک

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوزون کی تہہ کے تحفظ کاعالمی دن آج 16 ستمبربروز جمعرات کو منایا جا رہا ہے۔ اوزون کا دن منانے کا مقصد تمام مخلوقات کے صاف اورصحت مند مستقبل کیلئے شعور ،ذمہ داری اور عملی کام کو آگے بڑھا نا ہے ۔اوزون سورج کے گرد وہ تہہ ہے جو کہ سورج کی خطرناک الٹر ا وائلٹ بی شعاعوں کو نہ صرف زمین کی طرف آنے سے روکتی ہے بلکہ زمین پر اس کے نقصان دہ اثرات کا خاتمہ کرتی ہے اوزون اوکسیجن کے تین ایٹمز کے ساتھ ایک شفاف اورنظرنہ آنے والی گیس ہے جوقدرتی طور پر فضا میں موجود ہوتی ہے ہرسال16 ستمبر کو اوزون کی تہہ کے تحفظ /بچائو کا دن منایا جاتا ہے

مزیدخبریں