حکومت نے رواں ماہ قومی انسدادپولیومہم چلانے کافیصلہ کرلیا ، قومی انسداد پولیو مہم3مراحل میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں چلائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی انسدادپولیومہم رواں ماہ چلانےکافیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے صوبوں سےقومی انسدادپولیومہم پرمشاورت مکمل کرلی ہے، قومی انسداد پولیو مہم آزاد کشمیر،گلگت بلتستان،چاروں صوبوں میں چلے گی۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم3مراحل میں چلائی جائےگی، پہلے فیز میں خیبر پختونخواہ کے34اضلاع میں17تا21ستمبر مہم چلے گی جبکہ دوسرے فیز میں ملک بھر میں انسداد پولیومہم 20تا 24ستمبرمنعقدہوگی۔ تیسرےفیزمیں جنوبی وزیرستان میں مہم27ستمبرتا1اکتوبرچلے گی، ملک بھر میں3 روز انسدادپولیومہم اور 2روزکیچ اپ ڈیز ہوں گے جبکہ پولیو کے حساس علاقوں میں 5 روزہ مہم اور 2 کیچ اپ ڈیز ہوں گے، کیچ اپ ڈیزمیں رہ جانےوالے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم میں ساڑھے 4 کروڑ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی، مہم میں 6 تا59ماہ کے بچوں کی وٹامن اےکی ویکسی نیشن ہوگی، وٹامن اےکی ویکسی نیشن کامقصدبچوں کی قوت مدافعت بہتربناناہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 20.42ملین بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کاہدف ، سندھ میں 9.35ملین بچوں کی پولیوویکسی نیشن کاہدف اور خیبرپختونخوامیں 6.9ملین بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بلوچستان 2.53ملین، آزادکشمیرڈھائی لاکھ بچوں ، گلگت بلتستان میں 0.35ملین بچوں کی پولیوویکسی نیشن ہوگی جبکہ 335387 فرنٹ لائن ورکرزقومی انسدادپولیومہم میں حصہ لیں گے.
حکومت کا رواں ماہ قومی انسدادپولیومہم چلانے کافیصلہ
Sep 16, 2021 | 12:29