سپین کے جزیرے مالورکا کی چٹان کے قریب پانی میں 2 امریکی سیاح مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے نے سپین کے ساحلی محافظ کے حوالے سے بتایا کہ دونوں افراد گزشتہ روز سپینی جزیرے پورٹو لکوم سے جزیرہ مالور کا کی سمندری حدود میں تیراکی کے لیے گئے تاہم بعد میں مردہ حالت میں پائے گئے۔انھوں نے بتایا کہ ان افراد کی شناخت کا عمل باقی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی افراد نے تیراکی کے دوران ایک نعش تیرتی ہوئی دیکھی جبکہ دوسری نعش چٹان کی غار کے قریب دیکھی گئی۔ میری ٹائم ریسکیو سروس نے نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر تے ہوئے واقعے بارے تحقیقات کا آغازکر دیا ہے۔