سعودی عرب میں چٹانوں پر اونٹوں کے ہزاروں سال پرانے نقوش دریافت

Sep 16, 2021 | 17:07

ویب ڈیسک
سعودی عرب میں چٹانوں پر اونٹوں کے ہزاروں سال پرانے نقوش دریافت
سعودی عرب میں چٹانوں پر اونٹوں کے ہزاروں سال پرانے نقوش دریافت
سعودی عرب میں چٹانوں پر اونٹوں کے ہزاروں سال پرانے نقوش دریافت

سعودی عرب میں چٹانوں پر ہزاروں سال پرانے اونٹوں کے نقوش دریافت ہوئے ہیں۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق جرنل آف آرکیالوجیکل سائنس میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق کے مطابق اونٹوں کے نقش و نگار 7 سے 8 ہزار سال پرانے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ مجسمہ سازی کا فن قدیم ادوار میں بھی عروج پر رہا ہے ۔ سعودی عرب میں اونٹوں کے مجسموں کا ایک سلسلہ جو پہلی بار 2018 میں دریافت کیا گیا تھا ممکنہ طور پر دنیا میں سب سے قدیم زندہ بچ جانے والے جانوروں کے نقوش ہیں۔ یہ نقش و نگار جن میں دوسرے جانوروں کے ساتھ گدھے کے نقوش بھی شامل ہیں، شمالی صوبے الجوف میں پائے گئے۔یہ تحقیق سعودی وزارت ثقافت، میکس پلانک انسٹیٹیوٹ برائے سائنس برائے انسانی تاریخ، فرانسیسی قومی مرکز برائے سائنسی تحقیق اور کنگ سعود یونیورسٹی نے کی ہے۔

مزیدخبریں