پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی پاک فوج کے جوانوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ پوری قوم شہداءکے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے،بھارت افغانستان میں بدترین شکست پر زخم چاٹ رہا ہے، دہشتگرداپنی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے، 22کروڑ پاکستانی اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستانی قوم نے دہشتگردی کی جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے ،پاکستانی قوم اپنے شہداءپر فخر کرتی ہے جن کی بدولت پاکستان آج امن کا گہوار ہے، پاکستانی قوم اپنے شہداءکی قرضدار ہے ۔ بعدازاں گوجرانوالہ سے پارٹی سے رہنماءخالد عزیز لون نے اعجازاحمدچوہدری سے ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔